اتوار‬‮ ، 29 جون‬‮ 2025 

تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی یا نہیں،نواز شریف نے پیشگی اطلاع دےد ی

datetime 24  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن ،اسلام آباد ( آن لائن ) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ جلد از جلدوطن واپس پہنچنا چاہتے ہیں ، جونہی ڈاکٹروں نے اجازت دی اگلی فلائٹ پر پاکستان پہنچ جاؤں گا ، انشاء اللہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی کیونکہ نمبرز پورے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے

بلوچستان اسمبلی کے سابق رکن سنتوش کمار بگٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے نواز شریف سے لندن میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر سابق وزیرخزانہ اسحق ڈار بھی موجودتھے نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ جلد وطن واپس پہنچنا چاہتے ہیں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ وہ ملک کی معاشی صورت حال پر سخت رنجیدہ ہیں معاشی زبوں حالی ، مہنگائی اور بے روزگاری نے عام آدمی کا جینا دو بھر کر دیا ہے ، بلوچستان کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مستحکم بلوچستان پرامن پاکستان کیلئے ناگزیر ہے مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان کے عوام اور اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا اس موقع پر سابق ایم پی اے بلوچستان اسمبلی سنتوش کمار بگٹی نے کاوی موساوی کی رپورٹ پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا اس فیصلے نے شریف خاندان کے شفاف کردارپر مہر تصدیق ثبت کردی ہے اور یہبات ثابت ہوگئی ہے کہ شریف خاندان کے خلاف کرپشن کے نام پر بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا گیا۔قبل ازیںمسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو نااہل حکمرانوں سے نجات دلائیں گے۔ لندن میں نامور گلوکار وارث بیگ نے ن لیگ کے قائد نوازشریف سے ملاقات کی جہاں سینیٹر اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ملاقات میں پاکستان کے سیاسی حالات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کو نااہل حکمرانوں سے نجات دلائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…