بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹ تو ہر صورت ہوگا، پھر دیکھیں گے کیا کرنا ہے، چیف جسٹس پاکستان عمر عطا ء بندیال

datetime 24  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا ہے کہ ووٹ تو ہر صورت ہوگا، ووٹ ڈال کر شمار نہ کیا جانا توہین آمیز ہے، اگرآپ علی الاعلان ووٹ دیں گے تو جماعت تو چھوڑ دی ، پھر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس اور سپریم کورٹ کے پاس جائیگا، اصل معاملہ تو نا اہلی کی مدت کا ہے۔سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے

دائر صدارتی ریفرنس اور تحریک عدم اعتماد کے دن تصادم روکنے کی سپریم کورٹ بار کونسل کی درخواست پر سماعت جمعرات کو بھی جاری رہی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس جمال خان مندوخیل بھی بینچ کا حصہ ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ووٹ تو ہر صورت ہوگا، ووٹ ڈال کر شمار نہ کیا جانا توہین آمیز ہے، ووٹ کی گنتی کے بعد دیکھا جائے گا کہ اس کے ساتھ کیا کرنا ہے، اگرآپ علی الاعلان ووٹ دیں گے تو جماعت تو چھوڑ دی ، پھر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس اور سپریم کورٹ کے پاس جائے گا، اصل معاملہ تو نا اہلی کی مدت کا ہے۔اٹارنی جنرل نے بھی عدالت میں تسلیم کیا کہ ووٹ کے بغیر63 اے لگ ہی نہیں سکتا، دیکھنا یہ ہے کہ ووٹ کے بعد رکن کے ساتھ کیا ہوگا۔چیف جسٹس نے دورانِ سماعت ریمارکس دیے کہ 63 اے میں ایک طریقہ کار موجود ہے، آرٹیکل 63 اے کی روح کو نظر انداز نہیں کرسکتے، عدالت کا کام خالی جگہ پْرکرنا نہیں، ایسے معاملات ریفرنس کے بجائے پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہئیں۔دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ’مسٹر اٹارنی جنرل ہم نے سیاسی جماعتوں کو پہلے ہی نوٹس جاری کر دیا تھا، اس پر اٹارنی جنرل نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں صوبوں میں پہلے سے ہی نمائندگی رکھتی ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ تمام صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں، معاونت کیلئے چاروں صوبوں کو نوٹس جاری کر رہے ہیں، پہلے صوبوں کو باقاعدہ نوٹس جاری کریں گے، سندھ ہاؤس کی ایف آئی آر والے معاملے پر بات کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…