طالبان کے سکول سے نکالنے پر روتی ہوئی بچی کی دلخراش ویڈیو وائرل

24  مارچ‬‮  2022

کابل(این این آئی) افغان طالبان کی جانب سے طالبات کے اسکول کھولنے کا حکم واپس لینے کے بعد جب لاعلم طالبات اسکول پہنچیں تو انہیں گھروں کو واپس لوٹا دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر برطانوی نشریاتی ادرے کی صحافی

یالدا حکیم نے اپنے ٹوئٹر پر ایک بچی کی دلخراش ویڈیو شیئر کی جس میں وہ زار و قطار رو رہی ہے اور کچھ کہہ رہی ہے۔ویڈیو کے کیپشن میں صحافی نے بچی کی بات کا ترجمہ کیا اور لکھا کہ یہ بچی کہہ رہی ہے ”ماں” انہوں نے مجھے اسکول میں داخل نہیں ہونے دیا، وہ کہہ رہے تھے کہ لڑکیوں کو اجازت نہیں ہے۔یالدا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ طالبان کی جانب سے لڑکیوں کے اسکولوں پر دوبارہ پابندی لگانے سے لاکھوں افغان بچیوں کے خواب اور امیدیں بکھر گئیں۔واضح رہے کہ طالبان نے بدھ کی صبح لڑکیوں کے اسکول کھولنے کے حکم کو واپس لے لیا۔طالبان ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے تصدیق کی کہ لڑکیوں کے اسکولوں کو اگلے فیصلے تک بند کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…