بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

سرپرائز دینے کی دھمکیاں دینے والے عمران خان کو 3دنوں میں ایسے سرپرائز ملنے والے ہیں کہ ۔۔سلیم صافی ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے

datetime 24  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )سینئر صحافی ، کالم نگاراور اینکرپرسن سلیم صافی نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ایک اور پیغام جاری کیا ہے کہ ”سرپرائز۔سرپرائز۔سرپرائز۔۔۔27 کے جلسے میں سرپرائز دینے کی دھمکیاں دینے والے وزیر اعظم کو

اس سے پہلے کے3 دنوں میں ایسے ایسے سرپرائز ملنے والے ہیں کہ وہ کوئی سرپرائز دینے کے قابل ہی نہیں رہیں گے۔“اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ 27 مارچ کو پوری قوم باہر نکلے تاکہ آئندہ کوئی بھی ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہ کر سکے۔وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام مختصر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوںنے کہاکہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو کہتے ہیں کہ تم نے اچھائی کے ساتھ اور برائی کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔عمران خان نے کہا کہ آج ڈاکوؤں کا ٹولہ جو 30 سال سے اس ملک کو لوٹ رہا ہے اور کرپشن کر رہا ہے، پیسے باہر بھیج رہا ہے، وہ اکٹھا ہو کر ہو کر عوامی نمائندوں کے ضمیر کی قیمتیں لگا کر انہیں کھلے عام خرید رہا ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ میں یہ چاہتا ہوں کہ ساری قوم 27 تاریخ کو میرے ساتھ نکلے، صرف ایک پیغام دینے کیلئے کہ یہ جو ملک میں جمہوریت اور قوم کے خلاف جرم ہو رہا ہے، چوری کے پیسے سے عوامی نمائندوں کے ضمیر خریدے جا رہے ہیں، پوری قوم اس کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ 27 تاریخ کو قوم نکلے تاکہ سارے پاکستان کو چل جائے اور آئندہ کسی کی جرات نہ ہو کہ وہ اس طرح ہارس ٹریڈنگ کر کے اس ملک کی جمہوریت اور قوم کو نقصان پہنچائے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ اسی روز اپوزیشن نے بھی اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…