جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ ہائوس سے سامان کہیں اوربھیجنا شروع کردیا

datetime 24  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں خوف کے سائے گہرے ہونے لگے،تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی چینل سی 42کی خبر کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے ، رپورٹ کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ نے سرکاری ریکارڈ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے سرکاری گھر سے سرکاری ڈیٹا نکال لیا گیا،سی سی ٹی وی کی فوٹیج تک کیمروں سے ڈی لیٹ کردی گئیں،ایوان وزیراعلیٰ میں تعینات افسران سے لیپ ٹاپ بھی لے لئے گئے ،7اور 5کلب سے دو ٹرکوں پر سامان منتقل کیا گیا،ترقیاتی منصوبوں پر تمام تر ڈیٹا بھی افسران نے اپنے قبضے میں لے لیا، معاملے پر ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور موقف دینے سے گریزاں ہیں، خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار گزشتہ کئی عرصے سے شدید تنقید کی زد میں ہیں ، وزیر اعظم عمران خان پر انہیں ہٹانے کیلئے شدید دبائو ہے ، پنجاب میں کئی گروپ انہیں ہٹانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔خیال رہے اس سے قبال وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پنجاب میں کئی آپشنز پر غور رہا ہے۔ ایک انٹرویومیں فواد چوہدری سے سوال کیا گیا کہ عثمان بزدار کو ہٹانے کا کوئی پلان ہے؟اس پر انہوںنے کہاکہ عثمان بزدار کو ہٹانےکا پلان ہم چاہتے تو نہیں لیکن اس وقت وہاں ایک صورتحال ہے، وزیراعظم یقیناً اس پرغورکریں گے۔وفاقی وزیر سوال ہوا کہ عثمان بزدارکی تبدیلی پرغورکررہے ہیں ؟ اس پر فوادچوہدری کا کہنا تھاکہ پنجاب میں کئی آپشنز پر غور ہو رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…