بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کرد ی

datetime 24  مارچ‬‮  2022 |

فیصل آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعتراضات کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کرد ی اور پنجاب میں مئی میں ہی بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔ اپنے اعلامیے میں الیکشن کمیشن حکام نے کہا ہے کہ

اگر پنجاب حکومت (بزدار سرکار) قائم رہی تو مئی میں ہی الیکشن ہوں گے۔ اس کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو انتظامات کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے اعتراضات کی سماعت کے بعدگذشتہ شام حتمی فہرست جاری کر دی گئی۔ فیصل آباد میں نیبر ہڈ کونسلز175اور ویلج کونسلز 168جبکہ ضلع کونسل میں شامل تحصیلوں کے شہری علاقوں کی 66نیبر ہڈ کونسلز میں ردوبدل کرنے کے بعد ضلعی الیکشن کمیشن آفس واقع چھوٹی ڈی گرائونڈ پیپلز کالونی نمبر1 میں حتمی فہرست آویزاں کر دی گئی ہے۔ یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی پنجاب اسمبلی سے منظوری میں 14روز باقی رہ گئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد صوبے بھر میں نیا بلدیاتی ایکٹ نافذ العمل ہو گا۔حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستوں کے بعد بلدیاتی امیدوار پرجوش ہو گئے ہیں۔نیبرہڈ کونسلز اور دیہی کونسلز میں1 چیئرمین‘2 وائس چیئرمین‘ 3جنر ل کونسلرز‘4لیڈی کونسلرز‘1لیبر کونسلر‘2یوتھ کونسلرز 5اقلیت کونسلرز ان کا ایک پینل ہو گا ایک پارٹی نشان ہو گا یادرہے کہ اکیلا آزاد امیدوار الیکشن نہیں لڑ سکے گا اس سے بھی آزاد پورا پینل دینا ہو گا الیکشن جیت جائے گا وہ ایک ساتھ جیتنے کے بعد مخصوص سیٹوں پر مزید یہی لوگ سلیکشن کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…