بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات ،تاجر سے سوا کروڑ روپے لوٹ لئے گئے

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

کراچی ( این این آئی)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ روز ڈکیتی کی ایک اور بڑی واردات پیش آئی جس میں شاہراہِ پاکستان سے تاجر سے سوا کروڑ روپے لوٹ لیے گئے۔پولیس کے مطابق تاجر سوزو کی پک میں 1 کروڑ 15 لاکھ روپے لے کر قصور جا رہا تھا کہ

راستے میں لٹ گیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ تاجر رمضان ساتھی اور ڈرائیور سمیت گاڑی میں ایف بی ایریا کے بلاک 17 سے گزر رہا تھا کہ دوسری گاڑی میں سوار 3 ملزمان نے تاجر کی گاڑی روکی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اسلحے کے زور پر رقم چھنی اور تاجر کی گاڑی میں فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق متاثرہ تاجر قصور میں نوٹوں کے ہار بنانے کا کام کرتا ہے، لوٹی جانے والی رقم میں 78 لاکھ روپے کے نئے نوٹ بھی شامل تھے۔پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ تاجر نے 78 لاکھ روپے مالیت کے 10 روپے والے نئے نوٹ خریدے تھے۔پولیس نے تاجر سے رقم چھینے کی واردات کا مقدمہ سمن آباد تھانے میں درج کر لیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…