بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

ساڑھے 3 سال سے اتحادی ہیں بتائیں کونسا وعدہ پورا کیا؟ حکومت نہ چھوڑیں وعدے پورے کریں گے ، حکومت کی ایم کیو ایم پاکستان سے درخواست

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ایم کیو ایم سے درخواست کی ہے کہ وہ اس وقت حکومت کو نہ چھوڑے ۔ذرائع کے مطابق حکومتی وفد نے پارلیمنٹ لاجز میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی قیادت سے ملاقات کی۔

حکومتی وفد میں اسپیکر اسد قیصر، وزیر دفاع پرویز خٹک اور اسد عمر شامل تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد نے ایم کیو ایم کو اتحاد سے باہر نہ جانے کی درخواست کی اور کہا کہ جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کریں گے، اس وقت تنہانہ چھوڑیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے شکوہ کیا کہ ساڑھے 3 سال سے اتحادی ہیں بتائیں کونسا وعدہ پورا کیا؟ ہمارے دفاتر اب تک بند، لاپتہ افراد بھی بازیاب نہیں ہوئے۔خیال رہے کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان 25 مارچ کو متوقع ہے۔ان جماعتوں میں مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…