بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

جن کے دل میں خدا ہو وہ کبھی نہیں گرتے ،مانسہرہ کی خاتون اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر کا حملے کے بعد بیان آگیا

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ کی خاتون اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر نے حملے کے بعد پہلے بیان میں کہاہے کہ جن کے دل میں خدا ہو وہ کبھی نہیں گرتے ۔ٹوئٹر پر ماروی ملک نے ڈیوٹی کے دوران لی گئی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں انھیں

دیگر افسران کے ہمراہ کسی مقام پر کھڑے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ماروی ملک نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ جن کے دل میں خدا ہو وہ کبھی نہیں گرتے ‘، لیڈی اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان زندہ باد اور مانسہرہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ ماروی شیر ملک کی گاڑی کو 3 ملزمان کئی بار اوور ٹیک کیا تھا اس دوران ملزمان خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی تصاویر اور ویڈیو بھی بناتے رہے اور پھر غازی کوٹ میں 3 افراد نے ان پر حملہ کر دیا تھا۔ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے سامنے اپنی گاڑی روک کر دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ خاتون ہوکر ہم پر اے سی تعینات ہوئی، ہم کسی خاتون کو اے سی یا ڈی سی نہیں مانتے۔تلخ کلامی کے دوران ایک ملزم نے اے سی کو گولی مارنے کی دھمکی بھی دی اور کھینچا تانی کے دوران لیڈی اسسٹنٹ کمشنر ماروی شیر ملک کا ہاتھ زخمی ہوگیا تھا۔ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر کے گارڈ پر تشدد کرکے اس کا بازو توڑ دیا تھا جبکہ موقع پر موجود افراد نے تینوں ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…