بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستانی بیٹرز نے بدترین تاریخ رقم کردی

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستانی بیٹنگ لائن نے جلد وکٹیں گرنے کی تاریخ رقم کردی ہے۔کرکٹ ماہرین کے مطابق پاکستان کی آخری 5 وکٹیں صرف 5 رنز کے اضافے پر گریں، جو پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے۔ماہرین کے مطابق آسٹریلوی بولرز نے کپتان بابراعظم سمیت آخری 5 کھلاڑیوں کو 264 سے

268 رنز کے درمیان آؤٹ کیا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں مچل سٹارک اور پیٹ کمنز کی تباہ کن باولنگ کے باعث پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 268 رنز پر آئوٹ ہو گئی، آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 11رنز بنا لئے اور اسے 134رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 90رنز ایک کھلاڑی آئوٹ سے دوبارہ شروع کی۔اظہر علی اور عبداللہ شفیق نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ تیسرے دن بھی جاری رکھا اور آسٹریلین بالرز کو پہلے سیشن میں وکٹ سے محروم رکھا۔اس دوران کھلاڑیوں نے ناصرف اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں اور ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 100 رنز کی ساجھے داری بھی قائم کی۔البتہ دونوں کھلاڑیوں کی سست بیٹنگ کی وجہ سے پاکستان کی ٹیم تیزی سے رنز بنانے سے قاصر رہی۔کھانے کے وقفے سے چند گیندوں قبل آسٹریلیا کو وکٹ لینے کا موقع ملا لیکن مچل سویپسن کی گیند پر سلپ میں کھڑے اسٹیو اسمتھ نے اظہر علی کا کیچ ڈراپ کردیا۔جب میچ کے تیسرے دن کھانے کا وقفہ ہوا تو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 159رنز بنائے تھے، عبداللہ شفیق 75 اور اظہر علی 63رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ پر 150 رنز کی شراکت قائم کی۔عبداللہ شفیق 81 رنز بنا کر ناتھن لیون کی گیند پر آئوٹ ہوئے تو پاکستان کا اسکور 170 رنز تھا۔اظہر علی اور بابراعظم کے درمیان 44 رنز کا اضافہ ہوا تاہم اظہر علی 78 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی وکٹ بنے۔فواد عالم سیریز میں ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے اور 13 رنز بنا کر 248 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ پاکستان کا اسکور 256 رنز پر پہنچا تھا تو محمد رضوان صرف ایک رن بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔آسٹریلوی کپتان نے 6 رنز بنانے والے ساجد خان کی وکٹیں بھی اڑا دیں، اپنے اگلے اوور میں انہوں نے نعمان علی اور حسن علی کو کھاتہ کھولنے کی اجازت دئیے بغیر میدان بدر کر دیا۔مچل اسٹارک نے پاکستان کی باقی ماندہ وکٹیں ایک ہی اوور میں حاصل کی اور پاکستان کی اننگز 268 رنز پر سمیٹ لی۔بابراعظم 67 اور نسیم شاہ صفر پر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کو پہلی اننگز میں 123 رنز کا خسارے کے سامنا کرنا پڑا۔آسٹریلیا کی جانب سے کپتان کمنز نے سب سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کیں۔مچل اسٹارک نے 4 اور ناتھن لیون نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور تیسرے روز کے اختتام پر11رنز بنائے ،آسٹریلیا کو مجموعی طور پر 134رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…