ہفتہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2025 

’’کامران خان کو کون بتاتا ہے کہ حکومت کو کیا کرنا ہے ؟‘‘ وزیراعظم کے بیان کے بعد کامران خان خود میدان میں آگئے

datetime 23  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار کامران خان کہا ہے کہ وزیراعظم بعض معاملات پر سوچ بچار کر رہے ہیں لیکن کچھ معاملات میں ان کی انا آڑے آرہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ’’نقطہ ‘‘میں سینئر اینکر پرسن کامران خان نے وزیراعظم عمران خان کا سوال ’’ کامران خان کو ایسی باتیں کون بتاتا ہے ؟

داہریا اس کے جواب میں سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ ملک کی موجود ہ صورتحال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جب دو فریق کے بیچ تنائو کی صورت بنتی ہے تو ایسی صورتحال سے نجات کیلئے فوج کے سربراہ ہی مسائل کا حل ڈھونڈتے ہیںیہ ایک معمول کا عمل ہے۔ سینئر اینکر پرس کا کہنا تھا کہ اس وقت ملکی موجودہ صورتحال بہت سنگین ہو چکی ہے اور اس کو حل کرنا بہت ضروری ہو چکا ورنہ اس کے بہت زیادہ نقصانات ہو سکتے ہیں ۔ سینئر تجزیہ کار کامران خان کا کہنا ہے کہ ملکی صورتحال میں ایک ادارہ تماشائی کی حیثیت سے یہ سب نہیں دیکھ سکتا اور یہ بہت ہی خوش آئندہ بات ہے کہ پاکستان میں کسی قسم کا کوئی بھی مسئلہ ہو اس سے نمٹنے کیلئے ایک ادارہ موجود ہے اور ایسا کیسے ممکن ہے کہ ملک ڈوب رہا اور اس سب کنارے پر بیٹھ کا اس نظار کر رہے ہوں ۔ کامران خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیاعظم عمران خان کو نکالنے کے پیچھے سب سے قلیدی وجہ یہ ہی ہے کہ وہ ایک مخصوص شخصیت کو جنرل باجوہ کا جانشین بنانا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ وززیراعظم عمران خان نے آج بدھ کو صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ملک میں مضبوط فوج کی ضرورت ہے، اگر ملک میں فوج نہ ہوتی تو ملک ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتاہر کسی کو چاہیے کہ وہ اپنی فوج کا تحفظ کرے، فوج پر مسلسل حملے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی سیاست چوری بچانے کی سیاست ہے، کسی بھی صورت انہیں این آر او نہیں دیا جائے گا، مارشل لاء سے بڑا جرم این آر او دینا تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں کسی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا، میرا استعفیٰ دینا اپوزیشن کی خام خیالی ہے۔ وزیر اعظم نے کامران خان کے ٹویٹ سے متعلق سوال پر کوئی جواب نہ دیا اور مسکراتے رہے اور قہقہے لگا کر ہنستے رہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تبدیلی پر بھی قہقہے لگائے اور عمران خان نے کہا کہ کامران خان سے پوچھنا چاہیے کہ انہیں یہ باتیں کون بتاتا ہے کہ میں یہ کام کروں وہ کام کروں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…