بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیر اعظم نے آرمی چیف کی مدت میں توسیع میں جان بوجھ کر تاخیر کی، شہباز شریف کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کے قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جان بوجھ کر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت میں توسیع میں تاخیر کی، مسلم لیگ (ن) مسلح افواج کا احترام کرتی ہے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا پر

مسلح افواج کو ہدف بنا رہی ہے۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ جب وزیراعظم خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش کی اور نوٹیفکیشن کو تین بار ری ڈرافٹ کرنا پڑا تاہم نواز شریف نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس اپنے دعوؤں کی حمایت کیلئے کوئی ٹھوس معلومات نہیں ہیں لیکن یہ ان کی رائے تھی کہ وزیر اعظم عمران خان نے جان بوجھ کر توسیع کے عمل کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ تک گیا، ماضی میں بھی آرمی چیفس کی خدمات میں توسیع کی گئی، انہیں صرف پچھلی سمری کو کاپی پیسٹ کرنا تھا تاہم یہ سب دھوکے طور پر کیا گیا، یہ دھوکے بازی عمران خان نیازی کی جانب سے کی گئی۔انہوں نے کہا کہ وہ توسیع میں تاخیر کرتے ہوئے اسے متنازع بنانا چاہتے تھے۔انہوںنے کہاکہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات خوشحالی کی سیڑھی کا پہلا زینہ ہیں، تمام اداروں کو اپنے دائرہ اختیار میں کام کرنا چاہیے ‘مشاورتی عمل مداخلت سے مختلف ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…