بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت کے مسلمان خاندان کا دنیا کے سب سے بڑے مندر کی تعمیر کیلئے بڑا عطیہ

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

پٹنہ(این این آئی)مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے بھارت کے ایک مسلمان خاندان نے دنیا کا سب سے بڑا مندر تعمیر کرنے کے لیے بڑا عطیہ دے دیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے بہار کے ایک مسلمان خاندان نے ریاست کے مشرقی چمپارن ضلع کے کیتھوالیا علاقے میں دنیا کے سب سے بڑے مندر ویرات رامائن مندرین کی

تعمیر کے لیے 2.5 کروڑ روپے کی زمین عطیہ کی ہے۔اس حوالے سے پٹنہ میں واقع مہاویر مندر ٹرسٹ کے سربراہ آچاریہ کشور کنال نے پیر کو بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اشتیاق احمد خان، جنہوں نے یہ زمین عطیہ کی ہے، گوہاٹی میں مقیم مشرقی چمپارن کے ایک تاجر ہیں۔کشور کنال نے مزید بتایا کہانہوں نے حال ہی میں کیشریہ سب ڈویژن (مشرقی چمپارن)کے رجسٹرار آفس میں مندر کی تعمیر کے لیے اپنی خاندانی زمین کو عطیہ کرنے سے متعلق تمام رسمی کارروائیاں مکمل کی ہیں۔جبکہ اس حوالے سے خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے اشتیاق احمد خان کا کہنا تھا کہ عطیہ کی گئی زمین ان کے خاندان کی ملکیت ہے اور ان کا خیال تھا کہ مندر کی تعمیر کے لیے کچھ کرنا ان کی ذمہ داری ہے، اور یہ ان کے خاندان کی روایت بھی ہے۔ کشور کنال نے مزید کہا کہ خان اور ان کے خاندان کا یہ عطیہ دو برادریوں کے درمیان سماجی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی ایک بہترین مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کی مدد کے بغیر اس خوابیدہ منصوبے کو پورا کرنا مشکل تھا۔خیال رہے کہ مہاویر مندر ٹرسٹ نے اس مندر کی تعمیر کے لیے اب تک 125 ایکڑ زمین حاصل کی ہے، ٹرسٹ جلد ہی اس علاقے میں مزید 25 ایکڑ اراضی بھی حاصل کرے گی۔ ویرات رامائن مندر کمبوڈیا میں 12ویں صدی کے مشہور انگکور واٹ کمپلیکس سے اونچا ہوگا، جوکہ 215 فٹ بلند ہے۔مشرقی چمپارن میں واقع یہ کمپلیکس 18 مندروں پر مشتمل ہوگا جس میں اونچے اسپائرز ہوں گے اور اس کے شیو مندر میں دنیا کا سب سے بڑا شیولنگ ہوگا۔اس مندر کی تعمیر کی کل تعمیراتی لاگت کا تخمینہ لگ بھگ 500 کروڑ روپے ہے، ٹرسٹ جلد ہی اس حوالے سے نئی دہلی میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر میں مصروف ماہرین سے بھی مشورہ لے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…