بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج نے جیل میں شادی کرلی

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

لندن(این این آئی)خفیہ معلومات افشا کرکے دنیا بھر میں کھلبلی مچانے والے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے لندن کی جیل میں اپنی منگیتر اسٹیلا مورس سے شادی کرلی۔جولیان لندن کی جیل میں قید ہیں جہاں ان کو اپنے خلاف دائر مقدمے کی سماعت کے دوران رکھا گیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق 50 سالہ جولیان برطانیہ سے بے دخل ہو کر عراق اور افغانستان کی

جنگوں سے متعلق خفیہ معلومات شائع کرنے پر امریکا میں مقدمے کا سامنا کرنے سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کچھ عرصہ پہلے جولیان اپنی امریکا حوالگی کے خلاف دائر کیس جیت گئے تھے اور ان کے وکلا نے عدالت کو بتایا تھا کہ اگر انہیں امریکا بھیجا گیا تو یہ خودکشی کے مترادف ہوگا۔جواب میں امریکی حکومت نے کہا تھا کہ جولیان کو اعلی حفاظت میں قیدِ تنہائی میں نہیں رکھا جائے گا۔گزشتہ برس برطانوی سپریم کورٹ نے اسانج کی اپیل مسترد کر دی تھی جس کے بعد طویل عرصے سے جاری قانونی جنگ انجام کو پہنچتے دکھائی دے رہی ہے۔جولیان اسانج اور اسٹیلا مورس نے گزشتہ برس نومبر میں منگنی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہیں لندن کی بیلمرش جیل میں شادی کرنے کی اجازت دی گئی تھی جہاں اسانج کو ریمانڈ پر رکھا گیا ہے۔رجسٹرار کے ذریعے ہونے والی شادی میں صرف چار مہمان شریک ہوئے جن میں دو گواہ اور دو سکیورٹی گارڈ تھے۔ برطانوی فیشن ڈیزائنر وائیونے ویسٹ وڈ نے دولہا دلہن کے لباس تیار کیے ۔35 سالہ اسٹیلا نے شادی پر کیک کاٹا اور جیل کے باہر اسانج کے حمایتیوں سے خطاب بھی کیا،وکی لیکس افشا کرنے کے بعد جولیان اسانج میڈیا کی آزادی کی علامت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے۔ انہوں نے امریکا پر ان کی رپورٹنگ روکنے کی کوشش کا الزام بھی عائد کیا تھا۔جولیان کا کہنا تھا کہ اگر وہ امریکی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تو ساری زندگی جیل میں کاٹنے کو تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…