بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

5 مختلف ڈیوائسز میں واٹس ایپ کو بیک وقت استعمال کرنا ممکن ہوگیا

datetime 23  مارچ‬‮  2022 |

نیویارک(این این آئی )پانچ مختلف ڈیوائسز میں واٹس ایپ کو بیک وقت استعمال کرنا ممکن ہوگیا،واٹس ایپ نے 2021میں اس فیچر تک صارفین کو ابتدائی رسائی دی تھی جس کا مطالبہ ان کی جانب سے عرصے سے کیا جارہا تھا۔یعنی بیک وقت کئی ڈیوائسز پر واٹس ایپ کو استعمال کرنے کی سہولت جو بیٹا ورژن میں دستیاب تھی۔اب واٹس ایپ نے اپنے ویب اور ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے

ملٹی ڈیوائس سپورٹ فیچر میں ایک بڑی اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس وقت بیٹا ورژن میں صارفین کو اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے فون کی ضرورت ہوتی ہے مگر اب یہ بدلنے والا ہے۔اب صارفین چارمختلف ڈیوائسز پر واٹس ایپ تک رسائی انٹرنیٹ سے کنکٹ پرائمری اسمارٹ فون کے بغیر بھی کرسکیں گے،ویسے مجموعی طور پر یہ تعدادپانچ ہوگی کیونکہ اس میں پرائمری اسمارٹ فون بھی شامل ہوگا۔اس اپ ڈیٹ کے بعد اس فیچر کو بیٹا ورژن میں استعمال کرنے والے صارفین کے پاس لکھا آئے گا کہ وہ واٹس ایپ کو ویب، ڈیسک ٹاپ یا دیگر ڈیوائسز پر فون کو آن لائن رکھے بغیر استعمال کرسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے لاگ ان کے عمل اور میسجز آرگنائزنگ کو بہتر کیا جارہا ہے۔بالخصوص جب متعدد پیغامات ڈاون لوڈ ہونے کے لیے موجود ہوں جبکہ لاگ ان کے تجربے کو تیز کرنے پر بھی کام کیا جارہا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ نئی اپ ڈیٹ آئی او ایس صارفین کو مارچ کے آخر تک دستیاب ہوگی جبکہ اینڈرائیڈ صارفین کو اپریل تک کا انتظار کرنا ہوگا۔کچھ عرصے پہلے کی رپورٹ کے مطابق صارفین اپنے واٹس ایپ اکائونٹ سے بیک وقت چارڈیوائسز کو لنک کرسکیں گے، مگر یہ ڈیوائسز واٹس ایپ ویب، واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ اور فیس بک پورٹل تک محدود ہوں گی۔تاہم اس فیچر کی کچھ حدود ہوں گی اور بیٹا ٹیسٹرز ان افراد کو میسجز نہیں بھیج سکیں گے جو اپنے فون میں پرانے واٹس ایپ ورژن استعمال کررہے ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…