جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ظالم ماں نے 2ماہ کی بیٹی کو قتل کرکے لاش مائیکرویو اوون میں چھپادی

datetime 22  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے دارالحکومت دہلی میں دو ماہ کی نومولود بچی مائیکروویو اوون کے اندر مردہ پائی گئی۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس (جنوبی)بینیتا میری جیکر کا بتانا ہے کہ انہیں جیسے ہی اس واقعے کی اطلاع ملی تو انہوں نے موقع پر پہنچ کر تمام ممکنہ زاویوں سے جائزہ لیا۔

ڈی سی بینیتا نے کہا کہ بچے کے والدین، گلشن کوشک اور ڈمپل کوشک سے پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے جبکہ قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ۔ایک سینئر پولیس اہلکار کا بتانا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ بچی کی ماں اس کیس کی مرکزی ملزم ہے کیونکہ وہ بچی کی پیدائش پر پریشان تھی۔بھارتی میڈیا میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا جارہا ہے کہ مقتولہ اننیا کی پیدائش اس سال جنوری میں ہوئی تھی اور اس کی والدہ اس وقت سے پریشان تھی، یہاں تک کہ اس نے اس معاملے پر اپنے شوہر سے کئی مرتبہ جھگڑا بھی کیا۔کہا جارہا ہے گلشن کوشک اور ڈمپل کوشک کا ایک چار سالہ بیٹا بھی ہے۔پولیس کو واقعے کی اطلاع دینے والے ایک پڑوسی کا بتانا ہے کہ مقتولہ کی والدہ نے خود کو گھر کے اندر بند کر لیا تھا جس کے بعد اس کی ساس نے خطرے کی گھنٹی بجائی۔پڑوسی کے مطابق ہم دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے، ہم نے خاتون کو اندر اپنے بیٹے کے ساتھ بے ہوشی کی حالت میں پایا، لیکن دو ماہ کی اننیا لاپتہ تھی۔اننیا کی دادی اور کچھ پڑوسیوں نے پورے گھر کا جائزہ لیا اور بچے کو مائیکروویو اوون کے اندر پایا۔ مائیکروویو گھر کی دوسری منزل پر ایک کمرے میں رکھا ہوا تھا۔پولیس کے مطابق واقعے کے وقت مقتولہ کے والد گھر کے قریب قائم اپنے ڈیپارٹمنٹل اسٹور پر تھے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…