اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کو کتنے اراکین کی حمایت حاصل ہے؟ محمد زبیر نے تعداد بتا دی

datetime 19  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی ، آن لائن)سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن )کے رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی میں اکثریت کھو چکے ہیں اور انہیں 179 ممبران کی حمایت حاصل نہیں ہے۔رہنما ن لیگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کو قومی اسمبلی میں حاصل اراکین کی تعداد ظاہر کر دی۔

سابق گورنر سندھ نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ عمران خان کو اب 179 ارکان کی حمایت حاصل نہیں ہے، عمران خان کے اتحادی جن کے پاس 17 نشستیں ہیں یعنی پاکستان مسلم لیگ ق، بلوچستان عوامی پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان نے اب تک فیصلہ نہیں کیا، مطلب یہ تینوں جماعتیں عمران خان کے ساتھ نہیں ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے تقریباً 20 ممبران واضح طور پر کہہ رہے ہیں کہ وہ عمران خان کے خلاف ہیں یعنی 179 میں سے 37 ارکان کو نکال دیں تو عمران خان کو 142 ممبران کی حمایت حاصل ہے جس کا مطلب ہے کہ اب عمران خان کو اکثریت میں سے 30 ممبران کی کمی کا سامنا ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملہ پر اراکین میں عدم اعتماد کی قرارداد کا نوٹس تقسیم کرنے کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ کو الرٹ کردیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری قومی اسمبلی نے حکم دیا ہے کہ کسی بھی وقت اب سپیکر اجلاس طلب کرسکتے ہیںسب سٹاف تیار رہے۔سپیکرکل یا پیر کو اجلا س بلانے کا نوٹیفیکیشن جاری کرسکتے ہیں۔اپوزیشن قیادت نے بھی اپنے اراکین کو ہفتہ وار چھٹی کے باوجود حلقوں میں جانے سے روک دیا۔تمام اراکین کو اپنی رہائشگاہوں پر رہنے اور چیف وہپ کو حاضری کی ہدایت کی گئی ہے ۔حکومتی اراکین کو بھی اطلاع دے دی گئی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں پہلے خیال زمان اورکزئی کیلئے فاتحہ خوانی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…