ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان کا سندھ میں گورنر راج نہ لگانے کا فیصلہ

datetime 18  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے بھرپور عزم کا اظہا رکرتے ہوئے منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، سپریم کورٹ کے 2018 کے فیصلے کی روشنی میں ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس لایا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ مائنس ون چاہتے ہیں ایسا کسی صورت نہیں ہوسکتا،

ایسے اقدامات کریں گے کہ مستقبل میں کسی کو ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سینیئر وزرائ￿ کو بنی گالہ طلب کیا، جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرداخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیراطلاعات فواد چوہدری شریک ہوئے، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومتی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس لائے گی۔حکومتی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے بھرپور عزم کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا سپریم کورٹ کے 2018 کے فیصلے کی روشنی میں ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس لایا جائے گا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں دیگر آئینی اور قانونی آپشنز پربھی غور کیا گیا۔ مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان اور اٹارنی جنرل نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف قانونی کاروائی کے حوالے سے مشاورت اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا، تحریک انصاف نے منحرف اراکین کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سیکرٹری جنرل عامر کیانی اور بابر اعوان کو قانونی کاروائی کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کریں گے کہ مستقبل میں کسی کو ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہیں ہوگی ۔وزیر اعظم نے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا اور کہا 27 مارچ کے جلسے میں قوم تبدیلی کے ساتھ نظر آئے گی، یہ چاہے جتنا بھی پیسہ لگا لیں، ان کا مقابلہ کروں گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ لوگ مائنس ون چاہتے ہیں ایسا کسی صورت نہیں ہوسکتا، شکرہے یہ مطالبہ کر رہے ہیں اس سے ہم اور اوپرجائیں گے۔

حکومتی اراکین نے سندھ میں گورنر راج کی مخالفت کر دی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اراکین کی اکثریت نے سندھ میں گورنر راج کی مخالفت کر دی۔ذرائع کے مطابق حکومتی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اراکین کی اکثریت نے رائے دی کہ اگر سندھ میں گورنر راج لگایا گیا تو اس سے معاملات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

اراکین کا کہنا ہے کہ گورنر راج سے قانونی معاملات میں بھی پیچیدگیاں پیدا ہوں گی، اراکین کی رائے سن کر وزیر اعظم عمران خان نے معاملے پر مزید غور کرنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں گورنر راج کے صرف 2 حمایتی ہیں، جن میں ایک شیخ رشید ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی، اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا ۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…