ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

تحریک انصاف کا منحرف اراکین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ

datetime 17  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(آن لائن )) پاکستان تحریک انصاف نے منحرف اراکین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے ناراض ایم این ایز کے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود کے حوالے سے کہا ہے کہ عوام میرے ساتھ کھڑی ہے اور اس سازش کا مقابلہ کروں گا،میں کسی صورت میں اس خرید و فروخت کے سامنے نہیں جھکوں گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے منحرف اراکین اسمبلی کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی اور قانونی ٹیم کو قانونی کارروائی کے لیے کہہ دیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ آئین میں واضح لکھا ہے پارٹی پالیسی کے خلاف جانے پر قانونی کارروائی کے تحت ڈی نوٹیفائی کیاجاسکتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، آخری گیند تک لڑوں گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سویلین حساس اداروں کو ارکان پارلیمنٹ کی مانیٹرنگ کا حکم دیدیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کچھ ارکان پارلیمنٹ کے مسنگ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سویلین حساس اداروں کو ارکان پارلیمنٹ کی مانیٹرنگ کا حکم دے دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اداروں کو کہا گیا کہ ارکان پارلیمنٹ کی لوکیشن، کال ڈیٹا اور نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کی جائے۔ذرائع کاکہنا تھا کہ وزیراعظم نے سویلین حساس اداروں کو سندھ ہاؤس کی بھی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…