بیجنگ(شِنہوا)چینی اور برطانوی سائنسدانوں کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ معتدل موسمی حالات میں رہنے والے جانوروں کی عمر لمبی ہو سکتی ہے، یہ تحقیق لوگوں کی طویل العمری کی کوششوں سے متعلق وجوہات کے بارے جاننے میں مدد گار ہوسکتی ہے۔
چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ماتحت ادارے،شین ژین انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے وینژو یونیورسٹی، لیاوچھینگ یونیورسٹی اور ایبرڈین یونیورسٹی کے ساتھی محققین کے ساتھ مل کر ایک تجربہ کیا جس میں یہ بتایا گیا کہ جسم کا درجہ حرارت چوہوں کی عمر کو کیسے متاثر کرتا ہے۔سائنسدانوں کا پہلے اندازہ تھا کہ میٹابولک کی اعلی شرح رکھنے والے جانور سست میٹابولزم والے جانوروں کے مقابلے میں کم عمر پاتے ہیں۔اس تحقیق میں، محققین نے چوہے کی قسم کے ایک جانور،ہیمسٹرز کو زیادہ درجہ حرارت، تقریبا 32.5ڈگری سینٹی گریڈ کے ماحول میں رکھا جس سے پتہ چلا کہ جسمانی درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ہی میٹابولزم گر جاتا ہے۔نیچر میٹابولزم نامی جریدے میں حال ہی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اس تجربے سے معلوم ہوا کہ اونچے درجہ حرارت میں رہنے والے نر ہیمسٹرز کی عمر تقریبا 21 ڈگری سینٹی گریڈ میں رہنے والے نرہیمسٹرز سے 41 فیصد اور مادہ ہیمسٹرز کی عمر 28 فیصد کم ہوئی۔