ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

مسلم طالبا ت نے حجاب پر پابندی کاہائیکورٹ کا فیصلہ بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

datetime 17  مارچ‬‮  2022 |

نئی دلی(این این آئی)کرناٹک ہائی کورٹ کے مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی کے فیصلے کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے اور عدالت عظمیٰ نے 21مارچ تک ہولی کی تعطیلات کے بعد اس سلسلے میں سماعت کا عندیہ دیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق

گزشتہ روز کرناٹک ہائی کوٹ کے فل بینچ نے مودی حکومت کے ہندوتوا ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کی حجاب پر پابندی کے خلاف دائر عرضداشتوں کویہ کہتے ہوئے خارج کر دیاتھاکہ مسلم خواتین کا حجاب پہننا اسلام کا لازمی مذہبی عمل نہیں ہے۔ہائی کورٹ کے اس فیصلے کوایک مسلم طالبہ نبا ناز نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے جبکہ بعد ازاں ان 6مسلم طالبات نے بھی سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے جنہوں نے کرناٹک ہائی کورٹ میں اس سلسلے میں عرضداشت دائر کی تھی۔مسلم طالبات کی کی جانب سے ایڈوکیٹ سنجے ہیگڑے اور دیودت کامت نے بدھ کو بھارتی سپریم کورٹ سے مقدمے کی جلد سماعت کا مطالبہ کیاہے لیکن سپریم کورٹ کہاہے کہ اس معاملے کی سماعت ہولی کی تعطیلات کی وجہ سے 21 مارچ کے بعد کی جائے گی ۔ سنجے ہیگڑے نے عرضی پر جلد سماعت کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے سپریم کورٹ سے استدعا کی تھی کہ طالبات کے امتحانات ہونے والے ہیں لہذا سماعت 21مارچ بروز پیر کو ہی کی جائے تاہم سپریم کورٹ نے اس سے اتفاق نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…