ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

کراچی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی کپتان کے ایک غیر معمولی عمل پر انٹرنیٹ پر ہزاروں میمز بن گئی

datetime 16  مارچ‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی کپتان کے ایک غیر معمولی عمل پر انٹرنیٹ پر ہزاروں میمز بن گئیں۔گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ کے دوران آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی جانب سے پچ ہموار کرنے کے لیے ہتھوڑے کا استعمال کیا گیا تھا۔

یہ ایک غیر معمولی عمل تھا جسے اس سے قبل کرکٹ کی دنیا میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیٹ کمنز تسلی سے زمین پر بیٹھے ہتھوڑے کی مدد سے اوبڑ کھابڑ پچ کو ہموار بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔پیٹ کمنز کے اس عمل کو میمرز نے ایک مزاحیہ رنگ دے دیا ہے۔میمرز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا ‘بیرونِ ملک سے لوگ مزدوری کرنے کیلئے پاکستان آئیں گے سے متعلق کیا گیا وعدہ پورا ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں کھیلے جارہے پاک آسٹریلیا سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں عبداللّٰہ شفیق اور بابر اعظم نے شراکت کا نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔دونوں بیٹرز کے درمیان چوتھی اننگز کی شراکت 500 سے زائد گیندوں پر مشتمل ہے جو کسی بھی ٹیسٹ میں بالز کے اعتبار سے چوتھی اننگز کی سب سے بڑی شراکت ہے۔اس سے قبل چوتھی اننگز میں بھارت کے راہول ڈریوڈ اور دیپ داس گپتا کی جوڑی 500 بالز تک ڈٹی رہی تھی۔بھارتی جوڑی نے یہ کارنامہ 2001ء میں جنوبی افریقا کیخلاف انجام دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…