پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کا ملک میں کورونا کی تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

datetime 16  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔بدھ کو یہاں کورونا وائرس کی پابندیوں سے متعلق معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے

خطاب میں اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز اور اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی شرح میں کمی آگئی ہے جبکہ ویکسینیشن کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ہمیں علم نہیں کہ یہ وبا ختم ہوگی یا نہیں لیکن فی الحال ایسا لگتا ہے کہ یہ چلتی رہے گی اور معمول کا حصہ بن جائے گی، اس لیے ہم نے کورونا وائرس کے سبب لگائی گئی تمام پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پابندیاں ختم کرنے کے اعلان کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ انڈور شادی کی تقریبات، اسپورٹس، جیمز سمیت تمام تر پابندیوں کو ختم کیا گیا ہے تاہم ویکسین سے متعلق پابندیاں اب بھی برقرار ہیں، یعنی ہوائی سفر کرنے والوں کے لیے ویکسین کی لازمی شرط برقرار رہے گی۔انہوں نے کہا کہ جب ویکسینیشن کی شرح 80/85 فیصد تک پہنچ جائے گی اس وقت اس پابندی کی ضرورت بھی نہیں رہے گی کیونکہ بڑی اکثریت ویکسینیٹ ہوچکی ہوگی۔اسد عمر نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے کہ بیماری ختم ہوگئی ہے، ہم اس کے بعد روزانہ کی بنیاد کر اس کی نگرانی کرتے رہے ہیں گے کہ اس کی وبا کی نوعیت کیا ہے، اگر ہمیں کوئی ایسی چیز نظر آئی جس کے سبب اقدامات کرنے کی ضرورت ہوئی تووہ ہم ہمیشہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ پابندیوں کے خاتمے سے کیسز میں کچھ اضافہ ہوگا لیکن ہم نے بہت سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…