پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

کسی سے ہاتھ نہ ملانے والا عمران خان ایک ایک آدمی کے پیچھے دھکے کھاتا پھر رہاہے ، رانا ثنا ء اللہ

datetime 16  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہاہے کہ کسی سے ہاتھ نہ ملانے والا عمران خان ایک ایک آدمی کے پیچھے دھکے کھاتا پھر رہاہے ،تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے جو بھی قیمت ادا کر نا پڑی کرینگے ،مسلم لیگ ن کے سپورٹر اور کارکنوں کا ملین مارچ ہوگا،مارچ لاہور سے چلے گا اور دو دن میں اسلام آباد پہنچے گا۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے صدر رانا ثناء اللہ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ خبریں بڑے دلچسپ پیرائے میں داخل ہورہی ہیں،اگر یہ اجلاس آگے لیکر نہ جاتے تو آج واضح کردیتے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ زیادہ سے زیادہ وقت لینا چاہتے ہیں ہم بھی یہی چاہتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں یہ زیادہ سے زیادہ وقت لیں ،خجل ہوں ذلیل ہوں خراب ہوں، عمران خان کسی کے ساتھ ہاتھ ملانا گوارہ نہیں کرتا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ آج ایک ایک آدمی کے پیچھے دکھے کھاتاپھر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ستائیس مارچ کو یہ جلسہ کررہے ہیں،ہمارے قافلے 23مارچ کو چلیں گے ،مسلم لیگ ن کے سپورٹر اور کارکنوں کا ملین مارچ ہوگا،لاہور سے چلے گا اور دو دن میں اسلام آباد پہنچے گا۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ پارٹی نے تمام اختیار نواز شریف اور شہباز شریف کو دے دیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ وہ اس تحریک کو کامیاب کرنے کیلئے جو قیمت ادا کرنا پڑتی ہے کریں اس میں وزارت اعلیٰ ہویا وزارت یا سپیکر شپ ہو کچھ بھی،آگے وہ اپنا اختیار کس طرح استعمال کرتے ہیں یہ ان کی صوابدید پر ہے۔ اس موقع پر سر دار ایاز صادق نے کہاکہ دسمبر میں کہا تھا کہ میری مسکراہٹ دیکھیں، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے ہر امید ہے، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی میں عمران خان کے زبان کا بڑا ہاتھ ہوگاے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اللہ کے گھر بہت امید ہے اللہ بہتر کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…