ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

آسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح حاصل کرنے کیلئے قومی ٹیم کو 314 رنز درکار

datetime 15  مارچ‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا لیے ہیں ،آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرنے کیلئے قومی ٹیم کو 314 رنز درکار ہیں، پاکستانی کی جانب سے بابر اعظم نے سنچری مکمل کرلی ،کپتان102رنز اور عبد اللہ شفیق 71رنز پر کریز پر موجود ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 97رنز پر ڈکلیئر کر دی اور پاکستان کو جیتنے کیلئے 506رنز کا ہدف دیا ،آسٹریلوی کی جانب سے ڈیوڈ وارنر سات اور مارنوس 44رنز بنائے ، آسٹریلوی بیٹر عثمان خان دوسری اننگز میں 44رنز کے ساتھ ناٹ آئو ٹ رہے ، پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔پاکستان کی جانب سے چوتھے روز دوسری اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق امام الحق نے کیا تاہم امام الحق ایک رن پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد آنے والے پاکستانی بیٹر اظہر علی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور چھ رنز پر گرین کا شکار بنے ۔اظہر علی کے بعد بابر اعظم آئے اور عبد اللہ شفیق کے مقابلے میں جارحانہ انداز میں کھیلے اور اپنی ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی سنچری مکمل اور چوتھے روز کے اختتام پر پاکستان دو وکٹوں کے نقصان پر 192رنز بنائے ، بابر اعظم 102اور عبد اللہ شفیق 71رنز پر وکٹ پر موجود ہیں اور پاکستانی ٹیم کو جیت کیلئے 314رنز درکار ہیں ۔یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں تیسرے روز کھانے کے وقفے سے قبل اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 556 رنز بناکر ڈکلیئر کی تھی تاہم قومی ٹیم 148 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو فالو آن کروانے کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم اوپنر ڈیوڈ وارنر 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…