ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

سجل علی، احد رضا میر نے شادی کی دوسری سالگرہ کیوں نہیں منائی؟چہ میگوئیاں شروع

datetime 15  مارچ‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف خوبصورت جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے شادی کی دوسری سالگرہ پر مکمل خاموشی مداحوں کو کھَل رہی ہے۔لالی ووڈ سمیت بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں بھی کام کر کے ملک کا نام روشن کرنے والی منجھی ہوئی اداکارہ سجل علی اور اْن کے شوہر، اداکار احد رضا میر کی شادی کی گزشتہ روز دوسری سالگرہ تھی۔

اپنی شادی کی دوسری سالگرہ سے متعلق اس جوڑی نے نہ کوئی سوشل میڈیا پر اپنے اکائونٹس پر پوسٹ کی اور نہ ہی اِن کی سالگرہ مناتے ہوئے انٹرنیٹ پر کوئی ویڈیو سامنے آئی۔اس جوڑی کی جانب سے مکمل خاموشی پر اب سوشل میڈیا سائٹس پر بھی بحث شروع ہو گئی ہے جس پر تبصرے کرتے ہوئے لاکھوں مداح اور سوشل میڈیا صارفین نا خوش نظر آ رہے ہیں۔سیکڑوں صارفین اپنی اپنی رائے دے رہے ہیں جن میں کچھ کا کہنا ہے کہ اْن کی نجی زندگی ہے اْن کی مرضی جبکہ کچھ کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ دال میں ضرور کچھ کالا ہے۔سوشل میڈیا پوسٹس کے کمنٹ باکس میں مداحوں کا اس جوڑی کا ایک ساتھ ہونے یا نہ ہونے سے متعلق تذبذب کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کچھ انٹرنیٹ صارفین کا کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ اس جوڑی کو نظر لگ گئی ہے، اسی لیے اب یہ جوڑی ایک ساتھ نہیں ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس جوڑی میں علیحدگی کی خبریں زیر گردش رہی ہیں۔اس سال کے آغاز میں سجل علی کی چھوٹی بہن اداکارہ صبور علی کی شادی میں بھی سجل علی اکیلی نظر آ رہی تھیں۔صبور علی کی شادی میں احد رضا میر یا اْن کے گھر والوں نے شرکت کرنے کے بجائے دبئی کی کسی شادی میں شرکت کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…