ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

الحمداللہ! 75سالوں میں جو کام پوری دنیا کے مسلمان لیڈر نہ کر سکے وہ کام پاکستان کے بیٹے عمران خان نے کر دکھایا، شہباز گل

datetime 15  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اقوام متحدہ نے 15مارچ کو اسلامو فوبیا کیخلاف عالمی دن قرار دیدیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے عمران خان کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کام دنیا کے مسلمان لیڈر مل کر بھی نہ کر سکے وہ وزیراعظم عمران خان نے کر دکھایا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرشہباز گل نے کہا ہے کہ الحمداللہ!75سالوں میں جو کام پوری دنیا کے مسلمان لیڈر نہ کر سکے،وہ کام پاکستان کے بیٹے عمران خان نے کر دکھایا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن قرار دے دیا ہے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ میں پیش کردہ قرار داد منظوری کی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کے خلاف قرار منظور ہونے پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کے خلاف ہماری آواز سنی گئی ہے۔انہوں ںے کہا کہ اسلامو فوبیا سے متعلق او آئی سی کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد پاکستان نے پیش کی اور اقوام متحدہ نے پاکستان کی جانب سے متعارف کرائی گئی قرارداد منظور کی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ نے بالاآخر دنیا کو درپیش سنگین چیلنج کو تسلیم کرلیا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اقوام متحدہ کے لیے اگلا چیلنج تاریخی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور امتیازی سلوک کو کم کرنا ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…