روس نے امریکی صدر سمیت دیگر اہم شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں

15  مارچ‬‮  2022

ماسکو(آن لائن ) روس نے امریکی صدر جوبائیڈن سمیت دیگر اہم امریکی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد اعلان کردہ تمام افراد روس میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی جانب سے پابندیاں عائد کیے جانے کا

اعلان وزارت خارجہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن، سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن اور سیکریٹری دفاع جنرل (ر) لائیڈ ا?سٹن پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔روسی وزارت خارجہ کے حوالے سے عالمی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ امریکی سی ا?ئی اے کے سربراہ پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ جن افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں وہ روس میں داخل ہونے کے مجاز نہیں رہے ہیں۔واضح رہے کہ یوکرین پر کیے جانے والے روسی حملے کے بعد سے امریکہ اور یورپ نے روس پر متعدد نوعیت کی پابندیاں عائد کی ہیں جن میں روز بروز اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔ امریکہ اور یورپ کی جانب سے اعلان کردہ پابندیاں بنیادی طور پر روس کی معیشت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہیں۔ امریکہ اور مغربی ممالک کی جانب سے اعلان کردہ پابندیوں کے ساتھ ہی دیگر بڑی کمپنیوں نے بھی روسی مصنوعات پر مختلف نوعیت کی پابندیاں لگائی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…