پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بے گھر پاکستانی شخص کے سوئس بینک کے دو اکائونٹس میں چار ارب روپے نکل آئے

datetime 15  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محمد جاوید نامی ایک بے گھر پاکستانی کے سوئس بینک میں دو اکائونٹس ہیں جن میں موجود رقم چار ارب روپے بنتی ہے۔ جاوید کبھی پاکستان سے باہر نہیں گئے اور ان کا کسی پاکستانی بینک میں بھی اکائونٹ نہیں ہے۔روزنامہ جنگ میں عمر چیمہ کی خبر کے مطابق ان کا نام ایف بی آر کے ٹیکس سسٹم میں بھی موجود نہیں۔ سوئس بینک میں ان کا اکائونٹ مصدقہ ہے

اور اس صورتحال سے بات واضح ہو جاتی ہے کہ جعلی اکائونٹس کا معاملہ صرف پاکستان میں نہیں بلکہ سوئس بینکوں میں بھی ایسا ہوتا ہے۔ 2003ء میں جس وقت ان کے نام سے پہلا کارپوریٹ اکائونٹ سوئس بینک میں کھولا گیا تھا اس وقت ان کی عمر 23؍ سال تھی۔اس وقت وہ فیکٹری میں ملازم اور 200؍ سے 300؍ روپے روزانہ اجرت کماتے تھے۔ اُس وقت ان کے پاس پاسپورٹ بھی نہیں تھا کہ وہ ملک سے باہر جا سکیں۔ جب 2005ء میں انہیں پہلا پاسپورٹ ملا اس وقت ان کے اکائونٹ میں موجود رقم 3.4؍ ارب روپے تھی۔انہوں نے یہ پاسپورٹ ملائیشیا جا کر محنت مزدوری کرنے کیلئے بنوایا تھا لیکن وہ وہاں جا نہیں سکے کیونکہ ایجنٹ کے مطالبے کے مطابق ان کے پاس ڈیڑھ لاکھ روپے نہیں تھے۔ اس کے پاس انہوں نے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کرائی۔ دوسرا اکائونٹ بھی کریڈٹ سوئیز بینک میں کھولا گیا اور 2006ء میں اس اکائونٹ میں 40؍ کروڑ 10؍ لاکھ روپے جمع کرائے گئے۔یہ انکشافات جرمن بینک کو لیک کیے جانے والے سوئس بینک کے ڈیٹا کا جائزہ لینے پر سامنے آئے ہیں۔ جاوید کیلئے ان اکائونٹس کی موجودگی حیران کن بات تھی، انہیں یہ نہیں معلوم کہ ان کی شناخت کس نے استعمال کرکے یہ اکائونٹس کھلوائے۔دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر میرے پاس یہ اکائونٹس ہوتے تو میں یہاں گٹر میں زندگی نہ گزار رہا ہوتا، میں کسی ڈی ایچ اے جیسے کسی بہترین مقام پر رہائش پذیر ہوتا۔محمد جاوید لاہور میں ایل ڈی اے کی جانب سے مسمار کی جانے والی بستی میں رہتے تھے۔ یہ جھونپڑیاں گلبرگ میں سیوریج لائنوں کے قریب بنی تھیں۔ جاوید اور ان کے اہل خانہ 1947ء سے یہاں رہائش پذیر تھے لیکن سٹی انتظامیہ نے چار ماہ قبل بھرپور قوت سے اس علاقے کو مسمار کر دیا۔ جاوید کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے والوں نے صرف دس منٹ دیے کہ سامان اٹھا لیں۔ جاوید کے بھائی یہاں سے جا چکے ہیں لیکن وہ اپنی والدہ کے ساتھ یہاں رہائش پذیر تھے، انہوں نے کہا کہ وہ یہاں سے جا نہیں سکتے کیونکہ دینے کیلئے کرایہ نہیں ہے۔ جاوید کی ماں سے جب ان کے بیٹے کے سوئس اکائونٹس کا سوال کیا گیا تو انہوں نے اپنے ٹوٹے گھر کے ملنے کو دیکھ کر افسردگی کا اظہار کیا اور ان کی آنکھیں چھلک گئیں۔

انہوں نے کہا کہ جس کے پاس اپنے کھانے کو پیسہ نہ ہو وہ بیرون ملک بینک اکائونٹ کیسے کھولے گا۔ ہم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جس جاوید کے نام پر سوئس اکائونٹس کھولے گئے تھے وہ یہی محمد جاوید ہے جو نومبر 1977ء میں پیدا ہوا۔ اس شخص کی شناخت کو کیسے استعمال کرکے یہ اکائونٹس کھلوائے گئے؛ ایک راز ہے۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ میں کام کرنے والے ایک سابق بینکار،

جو اپنے کلائنٹس کے آف شور اکائونٹس سنبھالتے تھے، نے  نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ شناخت کی چوری بین الاقوامی پرائیوٹ بینکنگ میں ایک عام بات ہے، عموماًٍ یہ کام ریلیشن شپ مینیجر اور اپنے فنڈز باہر بینک میں محفوظ کرنے کے خواہاں کلائنٹ کی رضامندی سے ہوتا ہے کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ اس کی بجائے کسی اور کا نام استعمال ہو لیکن ٹرانزیکشن کا کنٹرول اپنے پاس رکھنا چاہتا ہے۔

تاہم، انہوں نے کہا کہ اکائونٹ بغیر پاسپورٹ کے کھولنا ممکن نہیں اور یہ معاملہ بھی اس وقت پیچیدہ ہو جاتا ہے جب جاوید یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اکائونٹ کھلنے کے دو سال بعد تک اس کے پاس پاسپورٹ تھا ہی نہیں۔ یہ واضح نہیں کہ اس کی شناخت کو استعمال کرکے کیسے اکائونٹ کھولا گیا۔ رابطہ کرنے پر کریڈٹ سوئیز بینک نے سوالوں کا جواب نہیں دیا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…