لودھراں(آئی این پی) لودھراں میں ترین گروپ کے رکن نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی سربراہی میں تمام ارکان متحد ہیں، پنجاب کے عوام اور ملکی مفاد میں بہتر فیصلہ کرینگے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنگ کرنے کے باوجود ترین گروپ اپنے پیروں پر مضبوطی سے کھڑا ہے، ترین گروپ کے رہنمائوں کو حکومت کی
جانب سے مشکلات کا سامنا ہے اور ہمیں نشانہ بنایا جارہا ہے، جہانگیر ترین کے فیصلے کے پابند ہیں، وہ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، پنجاب کے عوام اور ملکی مفاد میں بہترین فیصلہ کرینگے، جہانگیر ترین مکمل تندرست ہیں اور کسی بھی وقت انکی پاکستان واپسی متوقع ہے، جہانگیر ترین کو تمام فیصلوں کا مکمل اختیار ہے اور حتمی فیصلہ وہی کرینگے۔