منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں انتہاء پسندی عروج پر پہنچ گئی ایک اور بھارتی کالج میں باحجاب مسلمان طالبات کے داخلے پر پابندی عائد

datetime 14  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی گڑھ (آئی این پی)بھارت کے ایک اور کالج نے باحجاب مسلمان طالبات کو کالج میں داخلے سے روک دیا، مسلم لڑکیوں سے کالج کے دروازے پر ہی برقع اتروایا جارہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں دھرم سماج کالج کے بعد ضلع علی گڑھ کے شری وارشنے کالج نے

بھی باحجاب طالبات کو کالج میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔کالج کے پرنسپل نے حجاب کیساتھ داخل نہ ہونے کا باقاعدہ نوٹس بھی کالج کے گیٹ پر چسپاں کردیا ہے۔کالج پرنسپل کی جانب سے سبھی طلبہ و طالبات کو کالج کے ڈریس کوڈ میں ہی آنے کے لیے کہا گیا نیز طلبہ کو چہرا ڈھک کر کالج میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسلمان طالباب حجاب پہننے پر ہندو طالب علموں نے بھگوا رنگ کا مفلر پہننے کا کہا اور مسلمان طالبات ہندو طالبعلموں میں لفظی تکرار بھی ہوئی جس کے بعد پرنسپل نے ڈریس کوڈ پر عمل برآمد کو لازمی قرار دیا۔نوٹس کے مطابق کسی بھی طالبہ کو چہرا ڈھک کر کالج میں داخل ہونیکی اجازت نہیں ہے۔ نوٹس لگانے کا مقصد صرف کالج کے ڈریس کوڈ کی ی اد دہانی کرانا ہے سب طالبات کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ڈریس کوڈ پر عمل کریں، اگر کوئی طالبہ چہرہ ڈھانپ کر آتی ہے تو اسے دروازے سے ہی واپس کردیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…