اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ جے 10سی طیاروں کی شمولیت نے پاک فضائیہ کو ایک مضبوط اور طاقتور عسکری قوت کے طور پر مزید تقویت بخشی ہے جس سے پاک فضائیہ کی موجودہ آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔، جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنی صفوں میں جے 10 سی
“ڈریگن” اومنی رول فائٹر کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ نے تمام ڈومینز میں ایئر پاور کے اطلاق میں معیاری برتری برقرار رکھتے ہوئے فرسٹ شاٹ BVR صلاحیت کو بھی برقرار رکھا ہے۔ طیارے کی صلاحیتوں کو پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک مختصر دستاویزی فلم کی صورت میں پیش کیا ہے۔