منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

گھٹیا لوگ حکومت میں بیٹھ کر حکومت کی جڑیں کاٹ رہے ہیں ، عمران خان کی تباہی کے ذمہ دار ان کے مشیر ہیں ، فیصل وواڈا پھٹ پڑے

datetime 14  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں سابق وفاقی وزیر فیصل  واوڈا نے کہا ہے کہ اس سے پہلے بھی پی ڈی ایم آ رہی تھی جارہی تھی، یہ سب نے دیکھا تھا، اب بھی ویسی ہی صورتحال ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ گنتی پوری ہونے کے دعوے کر رہے ہیں، 172کی بجائے ایک سو 82 لوگ بھی لے آئیں وزیراعظم عمران خان تو بہت دور کی بات ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی کہیں  نہیں جارہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ یہ تین ہفتے پہلے ایک دوسرے کو گالیاں دے رہے تھے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر رہے تھے آج یہ دوست بن جائیں یہ ناممکن ہے۔ دوسری چیز آپ کس بات پر پرائم منسٹر کو نکالنے جارہے ہیں  ، مہنگائی کے اوپر؟ آپ آج فارمولا دے دیں  ہم آج ہی چلے جائیں گے، آپ ہمیں بتا دیں کہ سو روپے کا پیٹرول کر دیں گے، پچاس کا ڈالر کر دیں گے اور روٹی آٹھ آنے کی کر دیں گے، یہ فارمولا بھی آپ کے پاس نہیں  ہے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تیسرا اور سب سے اہم نقطہ یہ ہے کہ کیا مولانا فضل الرحمان ملک بچائے گا؟ وہ کشمیر کمیٹی میں پچھلے پچیس سے تیس سال تک بیٹھا رہا، اربوں، کھربوں  روپے ان کی تحقیقات ہوتی ہیں تو وہ نیب کو دھمکیاں دیتے ہیں  ۔ انکا کہنا تھا کہ اس سب صورتحال کے پیچھے وجہ کیا بنی، اس کی وجہ تحریک انصاف خود بنی ہے، یہ کیسے بنی؟ وزیراعظم کے پاس اِل اور بزدل ایڈوائزرز ہیں  ،ان میں دو تین تو ایسے ہیں جو اپنے کرتا اور شیروانی لے کرسلوانے کیلئے پھر رہے ہوتے ہیں،ایک درزی کے پاس گئے ایک سے پاجامہ سلوانا اور دوسرے سے شیروانی سلوانی ہے، اِل اور بزدل لوگ وہی ہیں جو وزیراعظم کے ارد گرد پھر رہے ہیں، انہیں تو اپنے گھر کے ووٹ بھی نہیں  ملیں گے،ہم تو شروع دن سے وزیراعظم عمران خان کیساتھ چلے ہیں۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو تباہی کے راستے پر لے جانے والے یہی لوگ ہیں۔  میری وزیراعظم صاحب سے پرسوں بات ہوئی میں بہت پر اعتماد ہوں، میں عمران خان کیساتھ پچھلے چودہ پندرہ سال سے ساتھ ہوں۔ اور آگے جو ایشوز میں دیکھ رہا ہوں  میں نے تصویر ٹویٹ کی ہے

،مجھے زنجیروں اور ہوا میں لوگ نظر آرہے ہیں  ، ان کے کام ایسے تھے،یہ زنجیریں اپوزیشن کیلئے ہی نہیں  بلکہ ان گھٹیا لوگوں کیلئے بھی ہیں جو اقتدار میں حکومت کیساتھ بیٹھ کر اس کی جڑیں کاٹتے ہیں  ۔ قبل ازیں  پی ٹی آئی کے رہنماو سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم جا رہا ہے اور نہ ہی وزیراعلٰی پنجاب، 172 کے بجائے 182 ووٹ دے دیں تو بھی وزیر اعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن نامی ڈاکوؤں کے گلدستے کا مستقبل ہوا میں اور ہاتھوں میں زنجیریں ہی ہوں گی۔تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نہ تو وزیراعظم عمران خان کہیں جارہے ہیں اور نہ ہی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہیں جارہے ہیں۔ اپوزیشن چاہے تو 172 کے بجائے 182 ووٹ دے دیں تو بھی وزیر اعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…