اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن گھبراہٹ کا شکار ہیں تاش کے سارے پتے ہمارے پاس ہیں۔اپوزیشن نے ایک سوئے ہو ئے شیر کو جگا دیا ہے، تین مسترد ٹولے کا یہ آخری حربہ ہو گا اس کے بعد یہ نظر نہیں آئیں گے،عمران خان کی بہتر حکمت عملی سے آپ اپوزیشن کو ہاتھوں ملتے ہوئے دیکھیں گے، اجلاس حکومت نے نہیں
اسپیکر قومی اسمبلی نے بلانا ہے چاہتے ہیں اجلاس جلد سے جلد بلایا جائے۔ دیکھتے ہیں کہ ووٹنگ کی نوبت بھی آتی ہے یا نہیں۔ تین ارکان اسمبلی کو 16اور 18کروڑکی آفر ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس سے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ کو ر کمیٹی نے وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور تما م فیصلو ں کا اختیار وزیراعظم عمران خان کو دیدیا ہے۔ عمران خان کی بہتر حکمت عملی سے آپ اپوزیشن کو ہاتھوں ملتے ہوئے دیکھیں گے، وزیراعظم عمران خان نہ پہلے نہ اب بلیک میل ہو ں گے۔ انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ ووٹنگ کی نوبت بھی آتی ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوئی چار ڈویژنز کی پارٹی نہیں ہیں۔ تحریک انصاف ہی واحدوفاقی جماعت ہے، تحریک انصاف نے کامیاب جلسے کیئے جبکہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ اربوں لگانے کے باوجود ناکام ہو ا، اپوزیشن ہم سے مقابلہ کرنے کیلئے عوامی ریفرنڈم دیکھ لے، ہمارے ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے پی ٹی آئی کی کو ر کمیٹی نے نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ڈی چوک پر تاریخ کاسب سے بڑا جلسہ ہو گا، نواز شریف آصف علی زرداری، اور مولا نا فضل الرحمن مسترد شدہ سیاستدان ہیں۔ تحریک انصاف کے اوور سیز کنونشن میں بیرون ملک سے تمام پاکستانی شریک ہو نگے۔اپوزیشن نے ایک سوئے ہو ئے شیر کو جگا دیا ہے ہم ان کو چیلنج کرتے ہیں کہ عمران خان کے مقابلے میں ایک جلسہ بھی کر کے دکھا دیں۔ او آئی آئی اجلاس ہونے جار ہا ہے ہم چاہتے ہیں کہ یہ تحریک عدم اعتماد او آئی سی اجلاس سے پہلے یا بعد میں کر لیں۔ 47ممالک نے او آئی سی اجلاس میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ کو ر کمیٹی نے وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد پر اظہار کیا ہے، ہمارا ان سے مقابلہ ہے جن کے پیسے بیرون ملک پڑے ہیں۔ تین ٹولے کا یہ آخری حربہ ہو گا اس کے بعد یہ منظر عام پر نہیں آئیں گے تاش کے سارے پتے ہمارے پاس ہیں ان کو پتہ بھی نہیں ہوگا کہ ان ساتھ کیا ہاتھ ہو گیا ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اجلاس حکومت نے نہیں بلانا اسپیکر قومی اسمبلی نے بلانا ہے ہماری یہی خواہش ہے کہ اجلاس جلد سے جلد بلایا جائے۔
ق لیگ، ایم کیو ایم یا باپ پارٹی ہے یہ ہمارے اتحاد کا حصہ ر ہیں گی، حکومت سیاست اور مستقبل ہمارے پاس ہے۔ شیخ صاحب نے اپنے بیان پر وضاحت دیدی ہے۔ تین ارکان اسمبلی کو 16اور 18کروڑکی آفر ہوئی ہے۔ وزیراعظم چوہدری شجاعت کو اپنے بھائیوں کی طرح سمجھتے ہیں وزیراعظم کی مونس الہی سے بھی ملاقات کی ہے ق لیگ بھی پتہ ہے کہ اگر اس وقت کوئی لیڈر ہے تو وہ عمران خان ہے۔