اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم جا رہا ہے اور نہ ہی وزیراعلیٰ پنجاب ، 172 کے بجائے 182 ووٹ دے دیں تو بھی وزیر اعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ اپوزیشن نامی ڈاکوؤں کے گلدستے کا مستقبل ہوا میں اور ہاتھوں میں زنجیریں ہی ہوں گی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم جا رہا ہے اور نہ ہی وزیراعلیٰ ، 172 کے بجائے 182 ووٹ دے دیں تو بھی وزیر اعظم کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نیکہا کہ اب دیکھو عمران خان کیا کرتا ہے تمہارے ساتھ!۔