اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کے لیے ڈھیر ساری دعائیں کی ہیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور ایم پی اے سعید آفریدی نے کراچی میں مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی۔ انہوں نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم کی کامیابی کے لیے ڈھیروں دعائیں دیں۔سعید آفریدی نے لکھا کہ دراصل طارق جمیل صاحب جیسے عالم دین ہی ہمارے ملک کا اصل اثاثہ ہیں۔