اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آئی این پی)جہانگیرترین کی بہن سینیٹر سیمی ایزدی وزیراعظم عمران خان کے حق میں بول پڑیں۔سینیٹر سیمی ایزدی نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وزیراعظم عمران خان کی تصویر کرتے ہوئے ‘میں تمہارے ساتھ ہوں’ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے۔
سیمی ایزدی نے مختصر پیغام میں لکھا کہ اپوزیشن جتنی مرضی کوشش کر لے ناکامی مقدر بنےگی انشااللہ وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں گے۔اس سے قبل بھی وہ وزیراعظم عمران خان کے حق میں واضح پیغام دے چکی ہیں اور ان کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کر چکی ہیں۔چند روز قبل 8 مارچ کو انہوں نے وزیراعظم کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہم اپنے قائد وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اور ان کے ہر فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کو ڈاکٹرز نے فوری سفر سے منع کردیا ہیاور ان کی پاکستان واپسی مزید موخر ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور شوگر کیس میں نامزد ملزم جہانگیر ترین کی رواں ہفتے پاکستان واپسی متوقع تھی، تاہم اب ان کی پاکستان واپسی مزید موخر ہوگئی ہے، کیوں کہ ڈاکٹرز نے انہیں فوری سفر سے منع کردیا ہے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو طبیعت کی ناسازی کے باعث ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے، اور اب جہانگیر ترین مزید 8 سے 10 دن برطانیہ میں قیام کریں گے۔
اپوزیشن اپنی جتنی مرضی کوشش کیوں نہ کر لیں ناکامی انکا مقدر بنے گی انشاءاللہ وزیراعظم عمران خان سرخرو ہونگے۔#میں_تمھارے_ساتھ_ہوں pic.twitter.com/rqF8fbPYP9
— Senator Seemi Ezdi (@SeemiEzdi) March 13, 2022