منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

علیم خان کو منانے کے لئے وفاقی وزراء اور مشترکہ دوست سرگرم ہو گئے

datetime 14  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پنجاب کے سابق سینئر وزیر اور وزیراعظم عمران خان کے پرانے ساتھی علیم خان کو منانے کیلئے وفاقی وزرا اور مشترکہ دوست سرگرم ہوگئے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا نے علیم خان سے رابطے تیز کردئیے ہیں اور ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری، پرویز خٹک اور عامر کیانی ترین گروپ کے علیم خان سے بیک ڈور رابطے کررہے ہیں ، علیم خان اہم سیاسی فیصلے کے لیے ترین گروپ کی حتمی حکمت عملی کے منتظر ہیں۔ذرائع کے مطابق پرویزالٰہی اورترین گروپ کے اپوزیشن کیمپ میں جانے پر علیم خان اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے اگر ترین گروپ نے چوہدری پرویز الٰہی سے اتحاد کیا توعلیم خان حکومت سے مفاہمت کرسکتے ہیں،ذرائع نے بتایا کہ علیم خان ترین گروپ کے صرف ایک اجلاس میں شریک ہوئے اور ترین گروپ کے ا?ج کے اجلاس میں بھی علیم خان شریک نہیں ہوں گے، ترین گروپ نے بھی اپنے کسی اجلاس میں علیم خان کو مدعو نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق علیم خان کی لندن میں جہانگیرترین سے بھی ملاقات نہیں ہوسکی ہے لہٰذا علیم خان خاموشی سے ا?ئندہ کیلائحہ عمل کی صف بندی میں مصروف ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…