منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

خاتون” نکاح خواں” نے نکاح پڑھا دیا

datetime 14  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)نکاح کے لیے عام طور پر نکاح خواں قاضی مرد حضرات ہوتے ہیں لیکن بھارت میں ایک خاتون بھی نکاح پڑھانے کی ذمہ داری انجام دیتی ہیں۔

بھارتی شہر نئی دہلی میں ملک کے تیسرے صدر مرحوم ذاکر حسین کے پرپوتے کا نکاح خاتون نکاح خواں اوربھارتی سماجی کارکن سیدہ سیدین حمید نے پڑھایا۔جبران ریحان اور ارسلا علی کا نکاح گزشتہ جمعے کو ہوا جس میں اہل خانہ سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی۔نکاح میں دلہا دلہن سے ایجاب وقبول اور خطبہ نکاح مرد نکاح خواں کے بجائے خاتون نکاح خواں نے کروایا۔دلہن کے والد کے مطابق خاتون نکاح خواں سے نکاح کا آئیڈیا دلہن کا تھا جس کا دلہا نے خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی اسلامی معاشرے میں خاتون قاضی کا کوئی تصور نہیں ہے لیکن جب ہم برابری کی بات کرتے ہیں تو نکاح خواں خاتون کیوں نہیں۔ڈاکٹر حمید نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ اس نکاح نامے کی اضافی اہمیت اقرارنامہ (معاہدہ) ہے جو دلہا اور دلہن کی طرف سے باہمی رضامندی سے شادی شدہ زندگی کے تمام پہلوؤں کے ساتھ مساوی حقوق اور ذمہ داریوں سے متعلق شرائط پر مشتمل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…