منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

والدین کو قتل کرنے والے سعودی جڑواں بھائی کے سرقلم

datetime 13  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی) سعودی حکام نے والدین اور چھوٹے بھائی کو بے رحمی سے قتل کرنے والے جڑواں بھائیوں کو سزائے موت دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے جڑواں بھائی صالح بن ابراہیم العرینی اور خالد بن ابراہیم العرینی نے

دہشت گردی کو پروان چڑھانے میں کردار ادا کرنے سمیت متعدد جرائم سرانجام دئیے مگر سب سے سنگین جرم اپنے والدین اور بھائی کو قتل کرکے کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں بھائیوں نے اپنے 73 سالہ والد، 67 سالہ والدہ اور 22 سالہ چھوٹے بھائی کو بہیمانہ طریقے سے تیز دھار آلے سے پے در پے وار کرکے قتل کیا۔گھر سے باہر نکلتے ہی دونوں مجرمان نے ایک شہری سے اسلحے کے زور پر گاڑی چھینی اور فرار ہوگئے تاہم سیکیورٹی فورسز نے دونوں سنگدل بھائیوں کو الخرج کمشنری سے گرفتار کرلیا۔دونوں جڑواں بھائیوں کو عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائی گئی تھی جس پر گزشتہ روز عمل درآمد کیا گیا۔خیال رہے کہ ہفتے کو سعودی حکام نے ایک ساتھ87 دہشت گردوں کو ایک ساتھ موت کے گھاٹ اتارا ہے جس میں داعش اور القاعدہ کے ارکان، سعودی اور یمنی شہری بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…