بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

دس لاکھ تو کیا ،10 کارکن بھی آپ کی کال پر کان نہیں دھریں گے،راجہ پرویز اشرف کا وزیراعظم عمران خان کو چیلنج

datetime 13  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما پارٹی کے وسطی پنجاب کے صدر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عمران خان کو قومی اسمبلی میں 172 ارکان شو کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کوئی خان صاحب کو بتائے کہ انہیں قومی اسمبلی میں 172 ارکان شو کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ انہیں اپنوں کا اعتماد ہی حاصل نہیں

، ڈی چوک میں دس لاکھ افراد بلانا غیر متعلقہ ہے، آپ کی بچت ہاؤس میں اکثریت ثابت کرنے میں ہے، باہر کا ماحول خراب کرنا مسئلے کا حل ہے نہ اس سے معاملات سلجھیں گے۔انہوں نے کہا کہ دس لاکھ تو کیا اب 10 کارکن بھی آپکی کال پر کان نہیں دھریں گے، آپ کے منہ سے جھڑنے والے ‘‘پھول’’ آپکے لیے کانٹے بن سکتے ہیں۔سابق وزیر اعظم صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اتحادیوں کے بیانات اور ملاقاتیں آپکے تاریک مستقبل کی نوید دے رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…