منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بنگلہ دیش اور پاکستان کے مابین دو طرفہ تجارت میں ریکارڈ اضافہ

datetime 13  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ رواںمالی سال میں بنگلہ دیش کوپاکستانی برآمدات میں 49.51 فیصد اوربنگلہ دیش سے درآمدات میں 32.41 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے

اس حوالہ سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں بنگلہ دیش کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 483.27 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 49.51 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بنگلہ دیش کوپاکستانی برآمدات کاحجم323.22 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔جنوری 2022 میں بنگلہ دیش کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 83.43 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جنوری میں 48.98 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2021 میں بنگلہ دیش کوبرآمدات سے ملک کو616.10 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں بنگلہ دیش سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 32.41 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے لیکرجنوری 2022 تک کی مدت میں بنگلہ دیش سے درآمدات پر59.60 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 45.01 ملین ڈالرتھا۔جنوری 2022 میں بنگلہ دیش سے درآمدات کاحجم 8.93 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشت سال جنوری میں 8.55 ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2021 میں بنگلہ دیش سے درآمدات پر76.13 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔علاوہ ازیں معاشہ ماہرین نے کہاکہ بنگلہ دیش سے تجارت پاکستان کے مفاد میں ہے۔ پاکستان بنگلہ دیش کے مابین ایک بردرانہ تعلق قائم ہے جس کی سب سے بڑی مثال پاکستانیوں کا مقامی بنگالی صنعتوں میں کام کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…