جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان بزدار کو ہٹا کر بھی پنجاب میں نیا وزیر اعلٰی منتخب کرانے کی پوزیشن میں نہیں رہے،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 13  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے آپشنز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں، اب وہ اس پوزیشن میں نہیں رہے کہ پنجاب سے اپنا وزیر اعلیٰ منتخب کرا سکیں، اْن کیلئے عثمان بزدار کو ہٹانا نہیں، نیا وزیر اعلیٰ منتخب کرانا مسئلہ بن گیا ہے۔ایک انٹرویومیںانہوںنے کہاکہ 371 کے ایوان میں پی ٹی آئی کو اپنے 184 ارکان کے

ساتھ مسلم لیگ (ق )کے دس اور راہ حق پارٹی کے ایک رکن کی حمایت حاصل تھی۔ انہوںنے کہاکہ چار ارکان آزاد ہیں،پی ٹی آئی حکومت کے حامی ارکان کی تعداد مجموعی طور پر 195 تھی۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کے پاس مسلم لیگ (ن )کے 165 اور پیپلز پارٹی کے 7 یعنی کل 172 ارکان ہیں۔ اپوزیشن اور حکومت کا فرق محض 17 ارکان کا ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اگر وزیر اعظم دباؤ میں آکر عثمان بزدار کو ہٹا بھی دیں تو وہ چودھری پرویز الٰہی یا کسی اور کو وزیر اعلیٰ منتخب کرانے کی پوزیشن میں نہیں رہے کیونکہ ایسا کرنے کے لیے اْنھیں کم ازکم 186 ارکان کی ضرورت ہوگی جو انکے کے پاس نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر انہیں ق لیگ، راہ حق اور آزاد ارکان کے کل پندرہ (15) ووٹ مل بھی جائیں تو بھی انھیں اپنی جماعت کے 184 ارکان میں سے 171 ارکان درکار ہونگے، جو موجودہ حالات میں اْنھیں دستیاب نہیں رہے کیوں کہ ترین اور علیم گروپس سمیت پی ٹی آئی میں کئی دھڑے بن چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہر دھڑا اپنا ہدف رکھتا ہے لیکن وہ خان صاحب کے نامزد کردہ امیدوار کی مخالفت میں یکجا ہو جائینگے۔ ایک سوال کے جواب میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اس وقت عمران خان پنجاب میں کسی قسم کی سودابازی کی گنجائش کھو چکے ہیں، مسلم لیگ ق کو اندازہ ہوگیا ہے کہ خان صاحب اب پنجاب میں کسی کو کچھ نہیں دے سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…