منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ایران کی جانب سے خطرہ،سابق امریکی وزیرخارجہ پر ماہانہ20لاکھ ڈالرخرچہ

datetime 13  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا اپنے سابق وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور ایک سابق اعلی معاون کو 24 گھنٹے سکیورٹی مہیاکرنے کے لیے ماہانہ 20 لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم خرچ کررہا ہے۔ دونوں کو ایران کی جانب سے سنگین اور قابل اعتمادخطرات کا سامنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ خارجہ نے کانگریس کو ایک رپورٹ میں بتایا کہ اگست 2021 سے فروری 2022 تک پومپیو اور ایران کے لیے

امریکا کے سابق ایلچی برائن ہک کے تحفظ کی لاگت ایک کروڑ اکتیس لاکھ ڈالر تھی۔یہ رپورٹ 14 فروری کی ہے اور اس پر حساس لیکن غیر درجہ بندنشان زد ہے۔پومپیو اورہک نے ایران کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی زیادہ سے زیادہ دبامہم کی قیادت کی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کا اندازہ ہے کہ حکومت چھوڑنے کے بعد سے انھیں لاحق خطرات مستقل ہیں اور اس میں شدت آ سکتی ہے۔ یہ دھمکیاں اس وقت بھی برقرار ہیں جب صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ 2015 میں طے شدہ تاریخی جوہری معاہدے پرامریکا کی واپسی کے لیے ایران کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں مصروف ہے۔سابق وزیر خارجہ کی حیثیت سے پومپیو کو دفتر چھوڑنے کے بعد دفترخارجہ کے سفارتی سلامتی بیورو نے خود ہی 180 دن کے لیے سکیورٹی مہیا کی تھی۔رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ اس مدت کے خاتمے کے بعد وزیرخارجہ انٹونی بلینکن کی جانب سے متعدد بار 60 روزکی توسیع کی گئی ہے کیونکہ سابق وزیر خارجہ پومپیو کومحکمہ میں ملازمت کے دوران میں انجام دیے گئے فرائض کی وجہ سے غیر ملکی طاقت یا اس کے ایجنٹوں کی جانب سے سنگین اور قابل اعتماد خطرہ لاحق ہے۔برائن ہک نے مائیک پومپیو کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران کے خلاف سخت پابندیوں کے نفاذمیں اہم کردارادا کیا تھا اوراسی وجہ سے انھیں خصوصی تحفظ مہیا کیاجارہا ہے اور ان کی سرکاری سکیورٹی کی بھی 60 دن کے بعدتجدید کی جارہی ہے۔رپورٹ کے مطابق 60 دن کی تازہ توسیع جلد ختم ہو جائے گی اور دفتر خارجہ کو ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس کے ساتھ مل کر16 مارچ تک یہ تعین کرنا ہوگا کہ سکیورٹی میں دوبارہ توسیع کی جائے یا نہیں۔یہ رپورٹ اس مقصد سے تیار کی گئی تھی کیونکہ خصوصی تحفظ کا بجٹ جون میں ختم ہوجائے گا اور اگر توسیع ضروری سمجھی جاتی ہے توپھر نئے سرے سیرقم مختص کرنے کی ضرورت ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…