لاہور(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کا مشہور جملہ ”گھبرانا نہیں ہے تو آپ نے سنا ہی ہے تاہم اب اس جملے پر بنی فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے مشہور جملے ”گھبرانا نہیں ہے” پر بنائی جانے والی رومانٹک کامیڈی ایکشن فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
مذکورہ فلم کا مختصر ٹیزر دسمبر 2021 میں جاری کیا گیا تھا، اس کی شوٹنگ 2020 میں ہی شروع کردی گئی تھی جس کے بعد مداحوں کو اس فلم کا بیصبری سے انتظار ہے تاہم اب اس فلم کا ٹریلر منظرِ عام پر آ چکا ہے،اس فلم کے ٹریلر میں تمام مرکزی کرداروں کو دکھایا گیا ہے تاہم مختصر دورانیے کے اس ٹریلر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، اس ٹریلر کو دیکھ کر یہ معلوم ہوتا ہے کہ صبا قمر کا کردار سب سے نمایاں اور منفرد ہوگا جو ایک طرف سید جبران کی محبت کے طور پر دکھائی دیتی ہیں تو دوسری طرف وہ زاہد احمد سے بھی رومانس کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ٹریلر میں صبا قمر کو فلم کے مرکزی ولن یعنی نیر اعجاز کی ہونے والی بیوی کے طور پر بھی دکھایا گیا ، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں صبا قمر کا کردار سب سے مختلف ہوگا۔