کراچی(آئی این پی)محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آئندہ تین روز تک درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کردی ،تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ تین روز کے دوران شہر میں مطلع گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ گرمی کا پارہ تین روز کے دوران 35 سے 38 کے درمیان رہے گا جبکہ رات سے صبح شمال مغربی اورشام میں جنوب مغربی ہوا چلنے کا امکان ہے۔سمندری ہوائیں معطل ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا ۔