بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکی ریاست کنکٹی کٹ سے مریم خان پہلی پاکستانی مسلمان ممبر اسمبلی منتخب

datetime 13  مارچ‬‮  2022 |

نیویارک (آئی این پی) پاکستانی نژاد امریکی خاتون مریم خان کنکٹی کٹ سٹیٹ اسمبلی کے ڈسٹرکٹ 5 میں ہوئے سپیشل الیکشن میں واضح اکثریت سے اپنی نشست جیت گئی ہیں. انہوں نے ڈالے گئے کل ووٹوں میں سے 75 فیصد ووٹ حاصل کئے. مریم خان نے ریکارڈ قائم کیا ہے.

کنکٹی کٹ کا ڈسٹرکٹ 5 ہارٹ فورڈ اور ونڈسر کے علاقوں پر مشتمل حلقہ ہے. کنکٹی کٹ ہاؤس کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی پہلی مسلمان رکن منتخب ہوئی ہے. اس لحاظ سے یہ ایک تاریخی فتح ہے. 2022 کے بقیہ اجلاس کے دوران، وہ عمر رسیدہ، بچوں اور عدلیہ کی کمیٹیوں میں رکن کے طور پر کام کریں گی. سپیشل ایجوکیشن میں ماسٹر ڈگری رکھنے والی مریم خان قبل ازیں اے. آئی پرنس ٹیکنیکل ہائی سکول ونڈسر (سی ٹی) میں سپیشل ایجوکیشن ٹیچر تھیں. 33 سالہ مریم خان اپنے شوہر اور 3 بچوں کے ساتھ ونڈسر ٹاؤن میں رہتی ہیں. وہ 1994ء میں پاکستان سے امریکہ منتقل ہوئی تھیں.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…