منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

یوکرین سے جنگ کے دوران روس کی خواتین فوجیوں کے درمیان مقابلہ حسن

datetime 13  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (آئی این پی) ایک جانب روسی فوج یوکرین میں برسرپیکار ہے تو وہیں اس کی خواتین فوجیوں میں مقابلہ حسن کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔یوکرین اور روس کے درمیان تنازع کے اثرات ناصرف خطے بلکہ دنیا بھر پر پڑ رہے ہیں، عالمی منڈی میں خام تیل اور اشیائے خورونوش کی

قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔دوسری جانب روس کی فوج میں خدمات سرانجام دینے والی خواتین کے درمیان مقابلہ حسن کا بھی انعقاد کیا گیا جس کا عنوان ’فوجی کیموفلاج کے پیچھے خوبصورتی‘ رکھا گیا تھا۔روسی میگزین کے مطابق مقابلہ حسن میں 40 خاتون فوجیوں نے شرکت کی جن میں کچھ کا کا تعلق روسی اسٹریٹجک میزائل فورسز سے بھی تھا۔مقابلہ حسن کے پہلے مرحلے میں خاتون فوجیوں کو میدان جنگ میں لڑائی کے دوران اختیار کئے گئے بھیس میں نظر آنا تھا۔اس مرحلے میں خاتون فوجی خاص قسم کے گیس ماسک پہنے بھی جلوے بکھیرتی نظر آئیں جیسے وہ قاتل حسینائیں کیمیائی اور حیاتیاتی جنگ میں حصہ لے رہی ہوں۔مقابلہ حسن میں ایسے مراحل بھی شامل تھے جن میں خواتین کی جنگی قابلیت کا اندازہ لگایا جاسکے۔ایک مرحلے میں خاتون فوجیوں کو میدان جنگ میں اپنے ساتھیوں کی جان بچانے کا چیلنج بھی دیا گیا تھا۔مقابلہ حسن کے دوران زخمی سپاہیوں کو جوان مردی سے محاذ سے نکال کر محفوظ جگہ پہنچانے کی بھی مشق کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…