سان فرانسسکو(آئی این پی)امریکہ میں معروف ٹرانسپورٹ کمپنی اوبر نے گیس کی قیمتیں بڑھنے کے بعد سرچارج لگا دیا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اوبر کا کہنا ہے کہ سولہ مارچ سے ہر رائیڈ پر پچپن سینٹ فیول چارج نافذ ہو گا جبکہ ڈیلیوریز پر پینتالیس سینٹ چارج لگے گا جو ابتدائی طور پر دو ماہ کے لیے ہو گا
۔دو ماہ بعد اگر توانائی کی قیمتیں مزید بڑھیں تو اس میں اور اضافہ کیا جائے گا۔یوکرین جنگ کے باعث امریکہ میں گیس کی قیمتیں بڑھ کر 4.33ڈالر فی گیلن ہو گئیں ہیں جو ایک سال قبل 2.83ڈالر فی گیلن تھیں۔ریاست کیلیفورنیا میں یہ شرح بڑھ کر 5.72ڈالر فی گیلن ہو گئی ہے۔ڈرائیورز کا موقف ہے کہ اس فیصلے سے انکی یومیہ آمدن کم ہو جائے گی۔