بیجنگ(شِنہوا)چینی سائنسدانوں نے ایک غیر بارآور انڈے سے جنگلی چوہا پیدا کیا ہے جوبچے پیدا کرنے کی صلاحیت کے ساتھ بالغ ہوگیاہے۔ممالیہ جانوروں میں ایک نئی زندگی عام طور پر جنسی تولیدی عمل یا انڈے اور سپرم سیل کے ملاپ سے شروع ہوتی ہے۔
جانور “جینومک امپرنٹنگ” کی وجہ سے عمل تولید کے بغیر بچے پیدا نہیں کر سکتے یہ ایک ایسا عمل ہے جو جینیاتی خصوصیات کو ظاہر کرتا ہے جس کا انحصار اس بات پر کہ یہ خصوصیات ماں سے یا باپ کی جانب سے آگے منتقل ہوئی ہیں۔پہلے سے موجود تحقیق سے پتا چلا ہے کہ عمل تولید میں ڈی این اے کی ترتیب کے میتھیلیشن کے ذریعے امپرنٹنگ وقوع پزیر ہوتی ہے۔2015میں، چینی ماہر حیوانیات نے غیر جنسی تولید کی طرف پہلا قدم اٹھاتے ہوئے جینومک امپرنٹنگ میں ردوبدل کرکے دو ماں کے ساتھ ایک چوہے کی افزائش کی تھی۔شنگھائی جیا تھونگ یونیورسٹی سے وابستہ رینجی ہسپتال کے سائنسدانوں نے جین ایڈیٹنگ ٹول کا استعمال کرتے ہوئے جنگلی چوہے کے ایک سے زیادہ غیر بارآور انڈے کے سات امپرنٹنگ کنٹرول ریجنز کا مشاہدہ کیا۔